کشمیر کے بیٹے نوازشریف اور شہباز کا سلام ہو، مریم نواز کا شاردہ میں جلسے سے خطاب
شاردہ: آزادکشمیر میں نائب صدرمسلم لیگ(ن)مریم نوازنے جلسے سےخطاب کرتے ہوئے نیا نعرہ بھی لگا دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شاردہ کے بھائیوں،ماؤں اور بزرگوں کونوازشریف کاسلام۔ شاہ غلام قادر صاحب کو مبارک ہو،آپ یہ انتخاب جیت چکے۔

اس موقع پر انہوں نے نعرہ لگایا کہ "ہمارا لیڈر ہمارا چیف،نواز شریف،نواز شریف"۔ جس کے بعد مریم نواز کا کہناتھاکہ یہ نعرہ پہلی دفعہ سنا ہے۔
مریم نواز مزید کہا کہ میں پہلی دفعہ شاردہ آئی ہوں ،شاردہ کی محبت نے پوری زندگی کیلئےساتھ جوڑ لیا ہے ۔ شاردہ کے لوگ جس قدر خوبصورت ہیں اتنا ہی ان کا دل بھی خوبصورت ہے۔ آپ نے جوموتیوں کاہار دیایہ آپ کی محبت اور عزت ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی خاتون جس کے آگے سپرپاور امریکہ کا صدر بھی جھکنے پر مجبور ہوگیا
جب سے کشمیر کی دھرتی پر قدم رکھاہے ہر چیز میں نواز شریف کا چہرہ نظرآیا ہے ۔ مجھے آپ کی محبتوں میں نواز شریف کا چہرہ نظرآیا ہے ۔ رہنما مسلم لیگ ( ن ) نے کہا کہ نواز شریف لندن میں ہیں لیکن ہر کارکن کے دل میں بستے ہیں ۔نواز شریف اور مریم نواز شریف کی رگوں میں کشمیری خون ہے۔ مریم نواز اور نواز شریف خالص کشمیری ہیں۔ آپ کا دکھ اور تکلیف سمجھ سکتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
اس موقع پر انہوں نے سوال کیا کہ کیاکشمیریوں کا سپہ سالارعمران خان جیسا بزدل انسان ہو سکتا ہے؟
کشمیریوں کا لیڈر نواز شریف ہی ہو سکتا ہے ۔نوازشریف وزیراعظم ہو تا ہے تو بھارتی وزیراعظم پاکستان تشریف لاتے ہیں۔ مسلہ کشمیر کے حوالے سے ان کا کہناتھاکہ مسئلہ کشمیر اگر حل ہو اتو نواز شریف کی قیادت میں حل ہو گا۔ سلیکٹڈ کو کوئی تسلیم نہیں کرتا،سلیکٹڈکی گھر میں عزت ہے نہ باہر ہے ۔ سلیکٹڈ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک کرآتا ہے۔ سلیکٹڈکہتا ہے کہ 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرو۔
یہ بھی پڑھیں : این ڈی ایم اے کا مون سون کے حوالے سے الرٹ جاری
دومنٹ کی خاموشی ختم ہو گئی لیکن عمران خان کی خاموشی ختم ہونے میں نہیں آ رہی، ٹرمپ کی ثالثی کے بعدآ کر کہتا ہے کہ ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں ۔بعد میں پتا چلا کہ ورلڈ کپ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنا تھا۔ رہنما(ن)لیگ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو کون لایا ہے جانتے ہو نا؟
یہ بھی پڑھیں : عازمین حج کیلئے خوشخبری
نوازشریف نے سلیکٹرز کو کہا22کروڑ میں سے جوسوغات چن کر لائے ہوواپس لے جاؤ۔ وہ سوغات آج نالائقی اور نااہلی کا طوفان بن کر عوام کوبہاکرلےجارہی ہے۔ وہ سوغات اب آزاد کشمیر میں بھی آنا چاہ رہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے نام سے لوگوں کے ذہنوں میں کیاآتا ہے؟ نواز شریف کے نام سے لوگوں کے ذہن میں بجلی،آٹاسستا اور سی پیک آتےہیں۔ جس پر آج کل پیزا والوں کا قبضہ ہے۔ پیزا بنا بنا کر اربوں پتی ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago





