ایران کی خودمختاری کو کسی صورت چیلنج نہیں کرنا چاہیے، چیئرمین پیپلز پارٹی


چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، پہلے وہ لبنان پھر یمن اور اب ایران آگئے، اگر ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا، ایران کی خودمختاری کو کسی صورت چیلنج نہیں کرنا چاہیے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، الزام لگایا گیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب ہے، ایران پر کئی سال سے جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام دہشت گردی کے واقعہ کے بعد سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا کہا، پانی روکنے کی دھمکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اگر پانی روکا گیا تو ہمیں جنگ لڑنا پڑے گی، ہم جانتے ہیں ہماری افواج، ایئرفورس بالکل تیار ہیں۔ اب بھارت کے پاس دو ہی آپشنز ہیں، بھارت سندھ طاس معاہدہ مان لے، اگرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم 6 کے 6 دریا اپنے عوام کو دلوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں لیڈر شپ اور صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا، ایران کی جوہری تنصیبات پر مہنگا ترین حملہ کیا گیا، ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے خطے کے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا گیا، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سلامتی کونسل میں بھی امریکا کے ایران پر حملے کی مذمت کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکی عوام کو جنگ میں دھکیل رہا ہے، امریکی عوام اس جنگ کی حمایت نہیں کر رہے، غزہ، عراق اور لبنان کے بعد اب یہ ایران پر حملے کیلئے آئے ہیں، ایران اسرائیل جنگ کا تدبر اور تحمل کے ساتھ حل نکالا جائے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے خطے میں بھی ایک نیتن یاہو کی سستی کاپی موجود ہے، ہم نے نیتن یاہو کی سستی کاپی کو جنگ، سفارتکاری، بیانیہ کے میدان میں ہرایا، ہم جس جس ملک میں گئے پاکستان کا بیانیہ پیش کیا، ہم جہاں جہاں گئے پیچھے پیچھے نیتن یاہو کی سستی کاپی کے بھی نمائندے پہنچے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فوجی اور سفارتی سطح پر کامیابی عطاء کی۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب تک خطے میں امن قائم نہیں ہوگا تو یہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں نہیں، ہم نے مسئلہ کشمیر پر اپنا واضح مؤقف پیش کیا، پی ٹی آئی دور میں بھی بھارت کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں کہا کیا کروں بھارت کے ساتھ جنگ چھیڑ دوں۔
انہوں نے کہا کہ اس بار پاکستان ڈرا نہیں اورجھکا نہیں، ہم نے بھارت کے ساتھ جنگ کی اور وہ جیتے بھی، ہم نے بھارت کے 6 جہاز گرائے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کشمیر ماضی میں اندرونی معاملہ بن چکا تھا لیکن اب بین الاقوامی معاملہ ہے، بھارت کے پرانے الفاظ تھے کہ کشمیر ہمارا اندرونی مسئلہ ہے لیکن اب وہ پیچھے ہٹ چکا ہے، امید کرتا ہوں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، ہم انشاءاللہ کشمیر کے عوام کو انصاف دلوائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پہلگام دہشتگردی کے واقعہ کے بعد سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا کہا، پانی روکنے کی دھمکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اگر پانی روکا گیا تو ہمیں جنگ لڑنی پڑے گی، ہم جانتے ہیں ہماری افواج، ایئرفورس بالکل تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب بھارت کے پاس دو ہی آپشنز ہیں، بھارت سندھ طاس معاہدہ مان لے، اگرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم 6 کے 6 دریا اپنے عوام کو دلوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو باقاعدہ دہشت گرد ریاست ڈکلیئر کرایا جائے، بھارت نے کوشش کی پاکستان کو آئی ایم ایف کا پیکج نہ ملے، ہر محاذ پر پاکستان جیتا اور بھارت ہارا، ہم نے اقوام متحدہ کے فورم پر اپنا مؤقف پیش کیا، پاکستان کی وزارت خارجہ اور سفیروں کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں۔

شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اور دیگر کے خلاف تھانہ شادمان نذر آتش کیس کا فیصلہ محفوظ
- 4 منٹ قبل

پنجاب حکومت کی کامیاب حکمت عملی سے گندم کموڈٹی قرض مکمل طور پر ختم
- 29 منٹ قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعظم نے سونے کا لوٹا توشہ خانہ میں جعلی کروا کر جمع کرایا، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ
- 4 گھنٹے قبل

وزیردفاع خواجہ آصف کا بھارت کو طیاروں کے ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج
- 3 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
- ایک منٹ قبل

اسپین :قرطبہ کی تاریخی مسجد میں آگ لگنے کا واقعہ، فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچ گئی
- 2 گھنٹے قبل

آرمینیا-آذربائیجان تنازع حل کرانے میں بہت لوگ ناکام رہے، بالآخر ہم کامیاب ہوئے: ٹرمپ
- 21 منٹ قبل

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کیس، شوہر اور والد سمیت 6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
- 13 منٹ قبل

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،شہبازشریف
- 5 گھنٹے قبل