ایران نے موساد سے تعلق رکھنے والے سائبر ٹیم کے سربراہ محمد امین شایستہ کو پھانسی دے دی
محمدامین شایستہ کو 2023 کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر اسرائیل کے لیے سائبر جاسوسی کا الزام تھا


ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے سائبر ٹیم کے سربراہ محمد امین شایستہ کو سزائے موت دے دی۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق محمدامین شایستہ کو 2023 کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر اسرائیل کے لیے سائبر جاسوسی کا الزام تھا۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق شایستہ نے موساد کے لیے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے جرم میں مکمل فوجداری کارروائی اور سپریم کورٹ سے توثیق کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔
13 جون کو اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے کم از کم تین افراد کو موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دی ہے۔ گزشتہ روز بھی ایک اور موساد ایجنٹ، مجید موسیبی کو سزائے موت دی گئی، جسے حساس جوہری معلومات افشا کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اس سے قبل بھی ایران، موساد سے وابستہ جاسوسوں اور تخریب کاروں کے خلاف سخت کارروائیاں کرتا آیا ہے، جنہیں ایرانی سیکیورٹی ادارے ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں۔

تنخواہ دار طبقے کیلئے مزید ریلیف، 75 سال سے زائد پنشنرز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار
- 3 hours ago

ایران کا ایک دفعہ پھر میزائل حملہ،جنوبی اسرائیل میں پاور پلانٹ پر میزائل حملہ، بجلی کی فراہمی متاثر
- an hour ago

جوہری تنصیبات پر حملے،ٹرمپ نے جنگ شروع کرکے جوا کھیلا ،خاتمہ ہم کریں گے،ایران
- 2 hours ago

وزیر اعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات،حالیہ کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 3 hours ago

اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، بلاول بھٹو زرداری
- 4 hours ago

صہیونی دشمن نے ایک بڑی غلطی اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے اسے سزا ملنی چاہیے،ایرانی سپریم لیڈر
- 3 hours ago

شام کے دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکہ، 15 افراد ہلاک
- 4 hours ago

ہانیہ عامراور دلجیت دوسانجھ کی فلم" سردار جی 3 " کا ٹریلر جاری
- 5 hours ago

سانحہ 9 مئی: بانی پی ٹی آئی کی8 مقدمات میں ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ
- 3 hours ago

ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم کرنے کیلئے ڈیجیٹل ایپ کی منظوری
- 5 hours ago
قومی اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن رکن اقبال آفریدی اور حنیف عباسی کی ہاتھا پائی
- an hour ago

امریکا کے بعد اسرائیل کا بھی جوہری تنصیب فردو پرفضائی حملہ،ایران کی تصدیق
- 41 minutes ago