Advertisement
تجارت

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میںبھی257روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونا کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 68 روپے کا ہوگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 23rd 2025, 4:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج سونا مزید سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز مقامی مارکیٹوں میں 24 گرام سونا فی تولہ 300 روپے سستا ہوا جس کے بعد سونا 3 لاکھ 58 ہزار 165 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی257روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونا کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 68 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالرز کمی سے 3366 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

Advertisement