ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش: قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے تمام فریقین سے قریبی رابطے میں ہے اور سفارتی کاوشیں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے

.jpg&w=3840&q=75)
قومی سلامتی کمیٹی نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد کی علاقائی صورتحال پر تفصیل سے غور کیا گیا۔
کمیٹی نے 22 جون کو فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع ایرانی جوہری تنصیبات پر ہونے والے حملوں کو بین الاقوامی قوانین، آئی اے ای اے کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
اعلامیے کے مطابق، کمیٹی نے معصوم جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام اور حکومت سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں بھی پیش کیں۔
قومی سلامتی کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ان غیرذمہ دارانہ حملوں نے خطے میں اس وقت کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، جب ایران اور امریکا کے درمیان تعمیری مذاکراتی عمل جاری تھا۔ ان اقدامات سے نہ صرف بات چیت بلکہ خطے میں جاری سفارتی کوششیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے تمام فریقین سے قریبی رابطے میں ہے اور سفارتی کاوشیں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
کمیٹی نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعات کو پرامن مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کریں، اور بین الاقوامی انسانی حقوق و انسانی ہمدردی کے قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائیں۔
اجلاس میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی سخت مذمت کی گئی اور خبردار کیا گیا کہ ایسی کارروائیاں خطے میں سنگین عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہیں۔ کمیٹی نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کے اپنے دفاع کے حق کو بھی تسلیم کیا۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 11 گھنٹے قبل



