چاند کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر تین بج کر 32 منٹ پر متوقع ہے، ترجمان

شائع شدہ 2 months ago پر Jun 24th 2025, 3:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

اسپارکو نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
ترجمان اسپارکو کے مطابق چاند کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر تین بج کر 32 منٹ پر متوقع ہے۔
26 جون 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی لہٰذا اس دن چاند آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔
ترجمان ا سپارکو کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج کے غروب اورچاند کے غروب ہونے کے درمیان متوقع فرق 75 منٹ کا ہو گا۔
یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی، 26 جون 2025 کی شام صاف موسم کی صورت میں محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
ترجمان اسپا رکو کے مطابق 26 جون کو چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کو متوقع ہے۔

آئی سی سی: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی
- 5 گھنٹے قبل

فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت
- 4 گھنٹے قبل

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی
- 5 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل

نیپال میں فیس بک سمیت کئی بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

سری لنکا:سیاحوں کی بس گہری کھائی میں جاگری، 15 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 38 منٹ قبل

بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون کے 10 واں اسپیل کل سے شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات