قطر پرایرانی میزائل حملہ ناقابل قبول اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے، قطری وزیراعظم
ایران اسرائیل تنازع کا سفارتی حل چاہتے ہیں، اُمید ہے سفارتکاری کامیاب اور جنگ بندی برقرار رہے گی،قطری وزیر اعظم


دوحہ: قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمٰن جاسم نے کہا ہے کہ قطر کی ریاست پرایرانی میزائل حملہ ناقابل قبول اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔
دوحہ میں لبنانی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کرتے ہوئے قطری وزیر اعظم نے کہا کہ قطر میں امریکی اڈے پر ایران کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے قطری وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کے حملے پر ہمیں حیرت ہوئی تھی، کل جو ہوا وہ قطری عوام کےلیے دھچکا تھا، اس حملے کی مذمت کرتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھاکہ ایران کے حملے قطر اور ایران کے تعلقات پر اثر ڈالیں گے مگر امید ہے کہ ہمسائیگی پر مبنی تعلقات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔
قطری وزیر اعظم نے مسلح افواج کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایئر ڈیفنس نے کامیابی سے ایرانی حملہ ناکام بنایا، ہماری افواج قطر کی خودمختاری کی حفاظت کرسکتی ہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ ایران اسرائیل تنازع کا سفارتی حل چاہتے ہیں، اُمید ہے سفارتکاری کامیاب اور جنگ بندی برقرار رہے گی، قطری امیر کو ایرانی صدر کی کال موصول ہوئی تھی، ایرانی صدر نے قطر میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے پراظہار افسوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ دو روز میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان بلا واسطہ بات چیت شروع ہوگی، امید کرتے ہیں کہ اسرائیل ایران کیساتھ جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غزہ میں جارحیت نہیں بڑھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کی دوست ریاستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ایران اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا۔ محمد بن عبدالرحمٰن جاسم کا کہنا ہے کہ لبنان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کی حمایت کرتے ہیں، خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔
دوران پریس کانفرنس لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے کہا کہ حملے پر قطرکے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں جب کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی تھے، ایران کی خودمختاری کو کسی صورت نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 7 hours ago

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 11 hours ago

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 10 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 12 hours ago

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 14 hours ago

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 11 hours ago

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 9 hours ago

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 12 hours ago
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 7 hours ago

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 12 hours ago

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 14 hours ago

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 11 hours ago