انہوں نے بھائی کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کی غلطیوں اور کوتاہیوں کو معاف فرمائے۔


کراچی:معروف اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یاسر نواز نے اپنے بھائی کے انتقال کی خبر مداحوں کو دے کر اپنے غم میں شریک کرلیا۔
انہوں نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’انا للّٰہ و انا الیہ راجعون، ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ و افسوس ہے کہ ہمارے پیارے اور شفیق بھائی وقار نواز انتقال کرگئے ہیں۔
معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھائی کی مغفرت کی دعا کی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی۔
اداکار نے اپنے چھوٹے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹیگ کیا، تاہم ان کی جانب سے بھائی کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔
انہوں نے بھائی کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کی غلطیوں اور کوتاہیوں کو معاف فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔‘
مداح یاسر نواز کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کیلئے صبر کی دعا کر رہے ہیں۔

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 4 hours ago

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 4 hours ago

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 5 hours ago

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 2 hours ago

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 5 hours ago

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 2 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 2 hours ago

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 3 hours ago

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 5 hours ago

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 8 minutes ago

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 5 hours ago