سوشل میڈیا پراس گانے کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں اور اس کی وجہ اس گانے میں دکھائی دینے والی ہانیہ اور دلجیت کی کیمسٹری ہے۔


ویب ڈیسک: بھارت کے نامورپنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم"سردار جی 3کا گانا"سوہنی لگدی"ریلیزکردیاگیا جس میں پاکستانی خوبرواداکارہ ہانیہ عامربھی جلوے بکھیرتی نظرآرہی ہیں۔
اس گانے کی آفیشل ویڈیو دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈلز پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہیں دیکھتے وائرل ہوگئی، مداحوں کواس گانے میں ہانیہ کی پرفارمنس بےحد پسند آرہی ہے۔
سوشل میڈیا پراس گانے کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں اور اس کی وجہ اس گانے میں دکھائی دینے والی ہانیہ اور دلجیت کی کیمسٹری ہے،اس میں ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کو رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔
گانے کی شاعری ظفر سندھو نے لکھی ہے جب کہ اس کی موسیقی مکس سنگھ نے ترتیب دی ہے، گانے کی ویڈیو میں ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کو دلکش پہاڑی مناظر میں رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جس میں ہانیہ عامر کی موجودگی نے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔
خیال رہے کہ بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ کو بھارت کے علاوہ بیرونِ ممالک میں 27 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago



