اسرائیل کی دو ہفتوں میں غزہ جنگ ختم کرنے کی پیشکش، مشروط جنگ بندی کا منصوبہ زیر غور
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے فلسطینی شہریوں کے لیے، جو غزہ چھوڑنا چاہیں، تیسرے ممالک میں آبادکاری کی راہ ہموار کی جا رہی ہے


اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل آئندہ دو ہفتوں میں غزہ میں جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے، تاہم اس کے لیے متعدد شرائط رکھی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سامنے آئی، جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیر برائے اسٹریٹجک امور رون ڈرمر بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ منصوبے میں حماس کی قیادت کو جلاوطن کرنے، یرغمالیوں کی رہائی، اور غزہ میں متحدہ عرب امارات، مصر اور دو دیگر عرب ممالک کی زیرنگرانی ایک مشترکہ عبوری حکومت کے قیام کی تجاویز شامل ہیں۔
تاہم کئی عرب ممالک پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ جب تک فلسطینی اتھارٹی کو غزہ میں مرکزی کردار نہ دیا جائے، وہ اس منصوبے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اس کے برعکس نیتن یاہو فلسطینی اتھارٹی کے کسی بھی کردار کو مسترد کرتے رہے ہیں، جبکہ حماس نے بھی جلاوطنی کے کسی بھی مطالبے کو سختی سے رد کیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے فلسطینی شہریوں کے لیے، جو غزہ چھوڑنا چاہیں، تیسرے ممالک میں آبادکاری کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں، سعودی عرب اور شام سمیت دیگر مسلم ممالک کے ساتھ اسرائیل کے ممکنہ سفارتی تعلقات پر بھی غور جاری ہے۔
منصوبے کے تحت اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کی صورت میں، مشروط طور پر دو ریاستی حل کی حمایت پر آمادہ ہو سکتا ہے، جب کہ امریکا مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر اسرائیلی خودمختاری تسلیم کرنے پر تیار ہے۔
یہ تفصیلات ایک ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب ایران کی مبینہ جنگ بندی خلاف ورزی کے بعد اسرائیل کے جوابی حملے پر امریکی صدر نے نیتن یاہو سے اظہارِ ناراضی کیا اور ان پر کرپشن مقدمات ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ مشرق وسطیٰ میں ممکنہ طور پر ایک بڑی سیاسی تبدیلی کا آغاز ہو سکتا ہے، تاہم زمینی حقائق اور فریقین کے اختلافات اس کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago






