Advertisement
تفریح

بالی ووڈ میں کیریئر بنانے کا ارادہ نہیں، پنجاب میرے لیے کافی ہے: دلجیت دوسانجھ

دلجیت نے مزید کہا کہ وہ جب تک چاہیں گلوکاری کرتے رہیں گے اور اگر انہیں بالی ووڈ میں کام نہ بھی ملے تو انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 26th 2025, 10:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بالی ووڈ میں کیریئر بنانے کا ارادہ نہیں، پنجاب میرے لیے کافی ہے: دلجیت دوسانجھ

معروف پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری، بالخصوص بالی ووڈ میں کیریئر بنانے کی کوئی خواہش نہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک پرانے انٹرویو کلپ میں دلجیت کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے . 
"مجھے بالی ووڈ کا سپر اسٹار بننے کی کوئی تمنا نہیں۔ میں پنجاب سے ہوں، جہاں لوگ خود گاتے اور بناتے ہیں، ہمیں کسی سٹار کی ضرورت نہیں پڑتی۔"

دلجیت نے مزید کہا کہ وہ جب تک چاہیں گلوکاری کرتے رہیں گے اور اگر انہیں بالی ووڈ میں کام نہ بھی ملے تو انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔

یہ کلپ ایسے وقت میں وائرل ہوا ہے جب دلجیت دوسانجھ اپنی نئی فلم "سردار جی 3" میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر بھارت میں بعض حلقوں کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اگرچہ یہ انٹرویو ماضی کا ہے، تاہم اسے موجودہ تنازعے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، پاکستانی شائقین دلجیت اور ہانیہ کی جوڑی کو پسند کر رہے ہیں اور فلم میں دونوں فنکاروں کی کارکردگی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

Advertisement