سی سی ڈی کا ایک روز میں چار مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے مختلف شہروں میں ایک ہی دن میں چار مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چھ ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے


کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے مختلف شہروں میں ایک ہی دن میں چار مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چھ ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق، یہ مقابلے لاہور، قصور، گوجرہ اور شیخوپورہ میں پیش آئے۔
قصور
قصور بائی پاس پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق، ہلاک ہونے والے دونوں افراد 50 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے۔
گوجرہ
گوجرہ میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے، جو قتل، ڈکیتی، راہزنی اور بھتہ خوری سمیت درجنوں مقدمات میں مفرور تھے۔
لاہور
لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں قائم ناکے پر تین مشکوک افراد کو روکا گیا، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے زخمی ہو کر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ترجمان کے مطابق، ہلاک ہونے والا شخص ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
شیخوپورہ
سرگودھا روڈ، شیخوپورہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق، ہلاک ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 21 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 days ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 20 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 days ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- a day ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 days ago






