امریکا سے تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ ہر معاملے میں ساتھ دیں ، اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی: اسحٰق ڈار
نائب وزیراعظم نے کہا، "ہم نے ایران کے لیے باعزت جنگ بندی کی حمایت کی، ہمارا اسلامی و اخلاقی فرض تھا کہ ہم ایران کو نیچا نہ دکھانے دیں


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی کھل کر مذمت کی اور تہران کو بحران سے باعزت انداز میں نکالنے کے لیے بھرپور سیاسی و سفارتی کوششیں کیں۔
انہوں نے بتایا کہ او آئی سی کے حالیہ وزرائے خارجہ اجلاس میں سب سے اہم موضوع ایران و اسرائیل تنازع تھا۔ پاکستان کی تجویز پر ایران سے متعلق ایک خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں رکن ممالک نے جارحیت کے خلاف مشترکہ مؤقف اختیار کیا۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا، "ہم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی بھرپور مذمت کی، میں مسلسل ایرانی وزیر خارجہ سے رابطے میں رہا، اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایرانی صدر سے کشیدگی کے دوران کئی بار براہ راست بات چیت کی۔"
ایران کو تنہا نہ چھوڑنے کا عزم
نائب وزیراعظم نے کہا، "ہم نے ایران کے لیے باعزت جنگ بندی کی حمایت کی، ہمارا اسلامی و اخلاقی فرض تھا کہ ہم ایران کو نیچا نہ دکھانے دیں۔ ایران نے سلامتی کونسل اور اپنی پارلیمنٹ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی صدر کی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران پورے ایوان نے ’’تشکرِ پاکستان‘‘ کے نعرے لگائے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران کو پاکستان کی پشت پناہی حاصل تھی۔
امریکا سے تعلقات، لیکن اصولی مؤقف برقرار
وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا سے اچھے تعلقات کے باوجود پاکستان نے اصولی مؤقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا، "یہ ضروری نہیں کہ ہر صورت امریکا کا ساتھ دیا جائے، ہم نے ایران پر حملے کے بعد قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے اپنی پوزیشن واضح کی کہ ہم غیرمنصفانہ اقدامات کی حمایت نہیں کریں گے۔"
استنبول میں اعلیٰ سطحی سفارت کاری
اسحٰق ڈار نے بتایا کہ ایران پر امریکی حملے کے بعد، آرمی چیف کی استنبول میں صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں ایران کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات میں فیلڈ مارشل، پاکستانی سفیر، ترک وزیر خارجہ، انٹیلی جنس چیف اور دیگر سینئر حکام شریک تھے۔
ایرانی مؤقف اور ردعمل
انہوں نے بتایا کہ ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا تھا کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے حامی نہیں، تاہم حملے کا جواب ضرور دیں گے۔ ایران نے قطر کو اعتماد میں لے کر وہاں قائم امریکی ایئر بیس کو نشانہ بنایا، اور واضح پیغام دیا کہ جوابی کارروائی صرف دشمن کے اڈوں تک محدود رہے گی۔
او آئی سی اعلامیہ اور فلسطین
اسحٰق ڈار نے کہا کہ استنبول اعلامیہ میں اسرائیل کی ایران، شام اور لبنان پر جارحیت کی کھل کر مذمت کی گئی، جبکہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو بھی مسترد کیا گیا۔ اعلامیے میں پاک بھارت مسائل کے حل کی حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے ’’دل سے پاکستان‘‘ کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا
- 17 منٹ قبل

جدید گن شپ ہیلی کاپٹر کی شمولیت سےپاک فوج کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ،فیلڈ مارشل کی تقریب میں شرکت
- 3 گھنٹے قبل

رات گئے ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس، گھروں سے باہر نکل آئے
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کو ایک اور محاذ پر سبکی،ایشین باکسنگ بورڈ آف ڈائریکٹرز کےالیکشن میں پاکستان فاتح
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور : صوبائی محکمہ داخلہ نے پی او آر کارڈ کے حامل شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت کر دی
- 2 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کےقتل کیس میں اہم پیش رفت،ملزم کا اعتراف جرم
- 2 گھنٹے قبل

تین دہائیوں پر مشتمل انتظار بالاآخر ختم، شاہ رخ خان پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ کے حق دار قرار
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی حکومت نے متحدہ عرب امارات سے اپناسفارتی عملہ واپس بلا لیا،مگر کیوں؟
- 2 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل

لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان:7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن، پولنگ کل ہو گی
- 20 منٹ قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل