اسلام آباد : این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن کو بڑھا کر 50فیصد کر دیا ہے جبکہ فیصلے کا اطلاق 15 جولائی سے ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں پاکستان میں اب تک دو کروڑسے زائد ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کرنے کا اعتراف کیا گیا ہے،جبکہ گزشتہ روز پانچ لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
یکم جولائی سے لے کر اب تک چالیس لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ۔
مزید پڑھیں : وزیر اعظم نے مونس الہی کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیدی
مزید پڑھیں : افغان طالبان کی افغانستان نہ چھوڑنے پر ترک فوج کو دھمکی
کورونا ایس اوپیز پہ عمل درآمد کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پاکستان آرمی سے مدد لینے کا فیصلہجیا گیا ہے ۔
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لئیے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن کو بڑھا کر 50فیصد کر دیا ہے،فیصلے کا اطلاق 15 جولائی سے ہو گا ۔
اس اضافے سے روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آ سکیں گے ۔اس ضمن میں اضافی انتظامات کے لئے تمام ایئرپورٹ اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری ہے۔
یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لئے ویکسین لازمی شرط قرار دے دی جائے گی ، جبکہ عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے تمام راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات اورتمام سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کے لئے ویکسینیشن لازمی شرط قرار دے دی گئی ہے۔
کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئیےمختلف علاقوں میں ہیٹ میپس کی مدد سے سمارٹ لاک ڈاؤنز کا نفاذ جاری ہے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ، ملتان ، پشاور، گجرانوالہ میں انتظامیہ کا کریک ڈاؤنا جاری ہے۔خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 6 منٹ قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 4 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 3 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 6 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 37 منٹ قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- ایک گھنٹہ قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 3 گھنٹے قبل