لاہور : اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کے دوران ڈائیلاگ بولتے ہوئے گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ جب میں نے اپنا کیریئر شروع کیا تو تب مجھے ڈائیلاگز تک بولنے نہیں آتے تھے، شروع میں ڈائیلاگ بولتے ہوئے گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی تھی ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ کہاں سے شروع کرو اور کہاں ختم کرو بعض دفعہ اسکرپٹ یاد کرکے بولتی تھی تو اس کے باوجود بھول جاتی تھی اور مجھے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ لیکن کافی لوگوں نے حوصلہ افزائی کی اور میں نے محنت کی جس کی وجہ سے آج کامیاب ہوئی ہوں ۔
آمنہ الیاس کا مزید کہنا تھا کہ آج جس مقام پر ہوں ، وہ خوشی کا باعث ہے ، انڈسٹری میں بہت زیادہ دھکے تو نہیں کھائے لیکن محنت بہت زیادہ کی ہے ۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2013 میں فلم زندہ بھاگ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا ۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago







