ایوین جیل میں کئی غیر ملکی شہری بھی قید ہیں، جن میں دو فرانسیسی باشندے شامل ہیں، جو تین سال سے زیر حراست ہیں۔


تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ایوین جیل پر 23 جون کوہونےوالے اسرائیلی حملے میںعملے سمیت 71 افراد جاں بحق ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیری نے تصدیق کی ہے کہ 23 جون کو ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ایوین جیل پر اسرائیلی حملے میں 71 افراد شہید ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حملے میں جیل کا انتظامی عملہ، فوجی سروس کرنے والے نوجوان، زیر حراست قیدی، قیدیوں کے اہل خانہ جو ملاقات کے لیے آئے ہوئے تھے، اور جیل کے آس پاس رہنے والے شامل ہیں۔
اصغر جہانگیر اس سے قبل بھی تصدیق کر چکے تھے کہ ایوین جیل کی انتظامی عمارت کا ایک حصہ حملے میں تباہ ہو گیا تھا، اور اس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔
ایران کے ساتھ فضائی جنگ کے اختتام پر اسرائیل نے تہران کی بدنام زمانہ ایوین جیل کو نشانہ بنایا، جو سیاسی قیدیوں کے لیے مخصوص ہے،اس حملے کو ایران کے عسکری اور جوہری اہداف سے ہٹ کر اُس کی حکومتی علامتوں کو نشانہ بنانے کی ایک واضح کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
عدلیہ کے مطابق جیل میں موجود باقی قیدیوں کو تہران صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایوین جیل میں کئی غیر ملکی شہری بھی قید ہیں، جن میں دو فرانسیسی باشندے شامل ہیں، جو تین سال سے زیر حراست ہیں۔
اس سے قبل فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے حملے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ایکس) پر بیان میں کہا کہ تہران میں ایوین جیل کو نشانہ بنانے والے حملے نے ہمارے شہریوں سیسل کوہلر اور جاک پارس کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 15 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 20 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 17 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 21 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 17 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago





