اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد میں 37 فیصد جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے، جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، طلال چودھری


اسلام آباد: وفاقی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معاشی و دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوری نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کو گوجرانوالہ اور سرگودھا سے گرفتار کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان عادی مجرم تھے جنہوں نے ریکی کرکے دیکھا کہ کس گھر میں کم آمد و روفت ہوتی ہے۔
آئی جی علی ناصر رضوی کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے سردار فہیم کو مزاحمت کے دوران لوہے کی سلاخ سے مارا،انہوں نے مزید کہا کہ سردار فہیم کا قتل ٹیسٹ کیس تھا ، 6 دنوں میں ہم نے سردار فہیم قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا۔
آئی جی پولیس نے مزید بتایا کہ سردار فہیم کے قتل میں 57 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔
دوسری جانب دوران پریس کانفرنس وزیر مملکت برائےداخلہ طلال چوہدری نے اسلام آبادپولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ثنا یوسف اور غیرملکی خاتون سے زیادتی سمیت اندھے قتل کے متعدد کیس حل کیے۔
پریس کانفرنس میں طلال چودھری نے کہا کہ اسلام آباد میں 37 فیصد جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے، جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، اسلام آباد پولیس فرض شناسی سے جرائم کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔
یاد رہےکہ معاشی و دفاعی تجزیہ کار فہیم سردار گھر میں زخمی حالت میں پائےگئے تھے اور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے تھے، فہیم سردار حکومت سے منسلک تھنک ٹینک سے وابستہ تھے۔

بھارت کا ٹیرف دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارےنہ خریدنے کا فیصلہ
- 10 منٹ قبل

قطر کی جانب سے 3 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملازمت دینے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے37 مقامات کو آفت زدہ قرار دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

رحیم یارخان، شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 5 اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کرلی
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل

بنوں : پولیس اورسی ٹی ڈی کامشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
- 16 منٹ قبل

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دئیے،ٹرمپ کی دھمکی کے بعد روس سے تیل کی خریداری بند کردی
- 12 گھنٹے قبل

افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کی بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا
- 11 گھنٹے قبل