بیگج سکیم کے تحت پاکستان میں پانچ سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کے لیے کچھ اہم شرائط پوری کرنا ضروری ہیں .

وفاقی بجٹ 2025-26 میں پاکستان کی گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں نئی شرائط اور ڈیوٹی اسٹرکچر میں تبدیلی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پانچ سال میں صرف ایک گاڑی درآمد کرنے کی شرط اور مختلف انجن کیپسٹی پر بھاری ڈیوٹی عائد کیے جانے کے بعد متعارف کردہ بیگج سکیم پر تنقید میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ماہرین اور ناقدین کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت 850 سی سی گاڑی پر تقریباً 120 فیصد جبکہ بڑی گاڑیوں پر اس سے بھی زیادہ ڈیوٹی عائد کی جا رہی ہے، جس کے باعث اوورسیز پاکستانی ٹیکسز کے بھاری بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف گاڑی درآمد کرنا مشکل ہو گیا ہے بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کا حکومتی نظام پر اعتماد بھی متزلزل ہو رہا ہے، جو پہلے ہی پیچیدہ سرکاری طریقہ کار اور افسر شاہی کی زیادتیوں سے نالاں ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق، بیگج سکیم کا اصل مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک واپسی پر اپنی ذاتی گاڑیاں آسانی سے لانے کی سہولت فراہم کرنا تھا، مگر وقت کے ساتھ اس میں پیچیدگیاں اور اضافی پابندیاں شامل کر دی گئی ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے زر مبادلہ کے حوالے سے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
بیگج سکیم کی شرائط:
بیگج سکیم کے تحت پاکستان میں پانچ سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کے لیے کچھ اہم شرائط پوری کرنا ضروری ہیں .
درآمد کنندہ کو گزشتہ تین سال میں کم از کم 700 دن بیرون ملک گزارنا ہو۔
گاڑی کا بیرون ملک رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔
پاکستانی سفارتخانے سے بیگج سکیم کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔
کچھ صورتوں میں، اگر کسٹم کلیئرنس کی باقاعدہ درخواست دی جائے تو ڈیوٹی میں نرمی یا مکمل چھوٹ بھی ممکن ہوتی ہے۔
ماہرین اور ایسوسی ایشن کا مؤقف:
آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم اکبر شہزاد نے بتایا کہ بیگج سکیم ان پاکستانیوں کے لیے ہے جو چھ ماہ یا اس سے زیادہ بیرون ملک قیام کے بعد وطن واپس آتے ہیں اور اپنی ذاتی گاڑی ذاتی بیگج کے تحت پاکستان لا سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ بیگج، ٹرانسفر آف ریزیڈنس اور گفٹ اسکیم کے تحت گاڑی منگوانے پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز لاگو ہوتی ہیں اور کوئی رعایت نہیں دی جاتی۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 32 منٹ قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل






