وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے نئی قومی ڈیڈ لائن دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے


وفاقی حکومت نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی آصف بشیر چوہدری سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں اب 15 سال تک کے بچے شامل کیے جائیں گے۔
ابتدائی طور پر یہ مہم کراچی، لاہور، پشاور اور جنوبی خیبرپختونخوا کے مخصوص علاقوں میں شروع کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے نئی قومی ڈیڈ لائن دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے بار کوڈ سسٹم:
مصطفیٰ کمال نے دواؤں کی شفاف فراہمی کے لیے بڑا قدم اٹھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ کے اندر فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ موجود ہوگا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ شہری اپنے موبائل فون سے دوا اسکین کر کے اس کی اصلیت، ایکسپائری تاریخ اور دیگر تفصیلات با آسانی جانچ سکیں گے۔
ان کے مطابق حکومت کی تیاری مکمل ہے، تاہم فارما انڈسٹری نے یہ نظام مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے تین ماہ کی مہلت مانگی ہے۔
صحت کے دیگر شعبوں میں اصلاحات:
وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ حکومت نئی قومی ہیلتھ پالیسی لا رہی ہے جس میں بنیادی اصلاحات شامل ہوں گی۔
"وزیراعظم جلد اس پالیسی کی منظوری دیں گے،" انہوں نے کہا۔
ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ڈریپ (Drug Regulatory Authority) کو مکمل ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے اور وزیراعظم ایک ہفتے بعد اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی تھی تاکہ عوامی صحت بہتر بنائی جا سکے، تاہم یہ تجویز منظور نہیں ہو سکی۔
نرسنگ سیکٹر میں بڑی تبدیلیاں:
وزیر صحت کے مطابق، نرسنگ کونسل کے قوانین میں مکمل تبدیلی کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 9 لاکھ نرسوں اور دنیا بھر میں 25 لاکھ نرسوں کی کمی ہے، جسے پورا کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تشویشناک انکشاف:
آخر میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر ایک منٹ میں ایک شہری ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جان کی بازی ہار رہا ہے، جو کہ ایک سنگین صورتحال ہے اور فوری اقدامات کی متقاضی ہے۔
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 3 hours ago

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 3 hours ago

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 4 minutes ago

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 5 hours ago

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 2 hours ago

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- 43 minutes ago

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 2 hours ago

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 6 hours ago

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 6 hours ago

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 2 hours ago

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 5 hours ago

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 2 hours ago