ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
ترک وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں گستاخانہ کارٹون بنانے والے کارٹونسٹ کو حراست میں لیا جا رہا ہے


ترکیے کے ایک ہفت روزہ میگزین میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام سے متعلق گستاخانہ خاکہ شائع ہونے پر سخت عوامی ردعمل سامنے آیا ہے، جس کے بعد کارٹونسٹ سمیت میگزین کے تین سینئر ذمہ داران کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق یہ توہین آمیز خاکہ حضرت محمد ﷺ سے منسوب کیا گیا تھا، جس کی اشاعت پر مذہبی حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 جون 2025 کے شمارے میں شائع ہونے والے اس خاکے کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جو کھلے عام مذہبی اقدار کی توہین پر مبنی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع عام ہوتے ہی استنبول کے مرکزی علاقے میں واقع ایک بار، جہاں میگزین کا عملہ اکثر موجود رہتا تھا، مشتعل مظاہرین نے حملہ کر دیا۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
ترک وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں گستاخانہ کارٹون بنانے والے کارٹونسٹ کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "گستاخانہ خاکہ بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔"
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں کارٹونسٹ کے علاوہ میگزین کے دو ایڈیٹر ان چیف اور ایک منیجنگ ایڈیٹر بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "جو افراد حضرت محمد ﷺ اور دیگر انبیائے کرام کی شان میں گستاخی کریں گے، ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔"

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 10 hours ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 14 hours ago

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 10 hours ago

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 10 hours ago

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 13 hours ago

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 10 hours ago

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 10 hours ago

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 15 hours ago

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 10 hours ago

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 12 hours ago

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 11 hours ago

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 15 hours ago