60 روز کے دوران تمام جنگ کے خاتمے کیلئے تمام پارٹیز کے ساتھ مل کرکام کریں گے، امریکی صدر


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے شرائط سے اتفاق کرلیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ میرے نمائندوں کی اسرائیلی حکام سے غزہ کی صورتحال پر آج طویل و نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے جس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے شرائط پر اتفاق کیا گیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 60 روز کے دوران تمام جنگ کے خاتمے کیلئے تمام پارٹیز کے ساتھ مل کرکام کریں گے، قطر اور مصر کے حکام حتمی تجاویز پیش کریں گے، امید ہے حماس اس معاہدے کو قبول کرے گی۔ اگر ایسا نہ ہو ا تو صورتحال مزید خراب ہوتی چلی جائے گی ۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران امید کا اظہارکیا تھا کہ غزہ میں اگلے ہفتے تک جنگ بندی تک پہنچ سکتے ہیں ۔
صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا تھا کہ کیا 7 جولائی کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وائٹ ہاؤس کے دورے سے پہلے غزہ میں جنگ بندی ہوسکتی ہے؟
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ حماس باقی مغویوں کو رہا کرے، امید ہے کہ ایسا ہونے والا ہے ، ہم اگلے ہفتے تک جنگ بندی تک پہنچ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو 7 جولائی کو امریکا کا دورہ کریں گے اور امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے،علاوہ ازیں 26 جون کو اسرائیلی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہورہی ہے اور حماس کی جگہ 4 عرب ممالک غزہ کا انتظام سنبھالیں گے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 3 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 5 دن قبل

