بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا،دبئی ائیر شو میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
تیجس طیارہ دبئی ایئرشو کے دوران صلاحیتوں کا حتمی مظاہرہ کرتے ہوئے کریش ہوا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارے میں تکنیکی خرابیاں تھیں،بھارتی میڈیا


دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں ہونے والے ائیر شو میں بھارت کو ایک دفعہ پھر عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے، بھارتی فضائیہ کا لڑاکاتیجس طیارہ شو کے دوران کر گر تباہ جبکہ اس میں موجود بھارتی پائلٹ بھی جاں بحق ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تیجس طیارہ دبئی ایئرشو کے دوران صلاحیتوں کا حتمی مظاہرہ کرتے ہوئے کریش ہوا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارے میں تکنیکی خرابیاں تھیں،رپورٹس کے مطابق تکنیکی خرابی کے باوجود بھارتی طیارہ ایئرشو میں اڑایا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی جانب آیا،رن وے کے قریب طیارہ زمین سے ٹکرایا پھر شعلے بلند ہوئے,حادثے کے بعد دبئی ایئر شوبھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ دبئی ائیر شو کے دوران یہ حادثہ 2 بجکر 10 منٹ پر پیش آیا اور طیارہ دبئی ائیر شو کے ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔
دوسری جانب حادثے کے بعد تیجس طیارہ بنانے والی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس کے شیئرزمیں 2.62 فیصد کمی آگئی۔
خیال رہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود طیارے کو ایئر شو میں شامل کیا گیا،آئل لیک کی وجہ سے تیجس طیارہ پہلے ہی سوشل میڈیا پر تماشہ بنا ہوا تھا۔
بھارتی ایئر فورس اور دبئی حکام نے بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ "ونگ کمانڈر وکرم سنگھ" کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
بھارتی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا، کسی شہری جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری طرف دبئی ایئر شو میں بھارتی سٹال کے باہر ہنگامی سکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ مظاہرے کے دوران طیارہ کریش ہونے پر مظاہرہ دیکھنے کے لیے آئی شخصیات کو واپس نمائش ہال میں بھجوا دیا گیا۔
بھارتی دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ دبئی ایئر شو میں حادثہ بھارت کی دفاعی صنعت کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو گا۔
جبکہ چند روز پہلے دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارے کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی، جس میں تیجس کے فیول ٹینک سے تیل رسنے کا عمل واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد یہ تیجس کا دوسرا حادثہ ہے۔
واضح رہے کہ دبئی ائیر شو کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی جہاز گر کر تباہ ہوا ہو۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 20 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 19 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 20 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 20 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل







