غزہ: حماس کے مزاحمت کاروں کا اسرائیلی فوج پر جوابی حملہ، 5 اہلکار جہنم واصل،متعدد زخمی
حملے کا نشانہ بننے والے اسرائیلی فوجی Yahalom یونٹ کا حصہ تھے، ہلاک اہلکار غزہ میں گھروں کو تباہ کرنے میں مہارت رکھتے تھے،عرب میڈیا


غزہ: شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج پر گھات لگا کر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 اسرائیلی فوجی جہنم واصل اور 10 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے بیت ہنون میں حماس کی جانب سے اسرائیلی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد ایک اسرائیلی فوجی لاپتہ ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے اسرائیلی فوجی Yahalom یونٹ کا حصہ تھے، ہلاک اہلکار غزہ میں گھروں کو تباہ کرنے میں مہارت رکھتے تھے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق حملے کے بعد اسرائیلی ہیلی کاپٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ بھی کی۔
دوسری جانب حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی جانب سے دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ بحیرہ احمر میں حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز سمندر میں غرق ہوگیا۔
حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح فوج کے حملے میں میجک سیز جہاز سمندر میں مکمل غرق ہوگیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 10 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 12 hours ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 days ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- a day ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 11 hours ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- a day ago

