سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے نومنتخب چیف جسٹس صاحبان نےاپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
گورنر فیصل کنڈی نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور خلوص سے نبھائیں گے۔


کراچی: سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے نومنتخب چیف جسٹس جنید غفار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نومنتخب چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ججز، ہائیکورٹ اور کراچی بار کے عہدیداران، سینئر وکلاء اور مختلف غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔
تقریب حلف برداری پہلی بار اس جگہ ہوئی جہاں بانی پاکستان محمد علی جناح نے بطور گورنر جنرل حلف لیا تھا۔
بعدازاں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس جنید غفار نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، مزار قائد آمد پر پاکستان نیوی کے دستے نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس جنید غفار کو سلامی پیش کی، سینئر پیونی جج جسٹس ظفر احمد راجپوت اور دیگرججز بھی موجود تھے۔
پشاور ہائیکورٹ
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ کے نئےتعینات ہونے والے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس ایم عتیق شاہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر امیر مقام، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پی، کمشنر پشاور سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور خلوص سے نبھائیں گے، جبکہ عدالتی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔ تقریب کا ماحول پر وقار اور خوشگوار رہا۔
دوسری جانب نامزد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری نامزد چیف جسٹس نے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 8 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل



