ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹو ریگولیشن کی طرف پاکستان کا بڑا قدم: ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 منظور
پی سی سی اضافی توانائی کے استعمال کے ذریعے بٹ کوائن مائننگ پر بھی غور کر رہی ہے، جبکہ بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو اسٹریٹجک ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے ایک پائلٹ منصوبہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ ورچوئل اثاثہ جات کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، دنیا بھر کے مرکزی بینک بلاک چین پر مبنی ادائیگیوں میں دلچسپی کے پیش نظر ڈیجیٹل کرنسیوں کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کا یہ اقدام چین، بھارت، نائیجیریا اور متعدد خلیجی ممالک کی جانب سے کیے گئے تجرباتی اقدامات کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے اپنے اپنے پائلٹ پروگرامز کے ذریعے ڈیجیٹل کرنسیوں کا عملی تجربہ کیا۔
سنگاپور میں منعقدہ رائٹرز نیکسٹ ایشیا سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد نے بتایا کہ پاکستان سنٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (CBDC) کی صلاحیت بڑھا رہا ہے، اور جلد ایک تجرباتی منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ گفتگو انہوں نے سری لنکن مرکزی بینک کے گورنر کے ساتھ ایک پینل سیشن کے دوران کی، جہاں جنوبی ایشیائی ممالک کو درپیش مالیاتی چیلنجز زیر بحث آئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک نیا قانون "ورچوئل اثاثہ جات کے لائسنسنگ اور ریگولیشن" کے لیے فریم ورک فراہم کرے گا، اور اسٹیٹ بینک اس مقصد کے لیے مختلف ٹیکنالوجی پارٹنرز سے رابطے میں ہے۔
یہ پیش رفت حکومت پاکستان کے اس اقدام سے جڑی ہے جس کے تحت پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) تشکیل دی گئی تھی۔ کونسل کے سی ای او اور ریاستی وزیر برائے بلاک چین و کرپٹو، بلال بن ثاقب کے مطابق، حکومت نے ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس قانون کے تحت ایک خودمختار ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، جو کرپٹو سیکٹر کے لیے لائسنسنگ اور نگرانی کے اختیارات رکھے گی۔
پی سی سی اضافی توانائی کے استعمال کے ذریعے بٹ کوائن مائننگ پر بھی غور کر رہی ہے، جبکہ بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو اسٹریٹجک ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں اسٹریٹجک سطح پر بٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
کونسل نے امریکہ کی بڑی کرپٹو کمپنیوں کے ساتھ بھی روابط استوار کیے ہیں، جن میں ورلڈ لبرٹی فنانشل شامل ہے، جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسلک سمجھی جاتی ہے۔
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل