لاہور : لاہورسمیت پنجاب کے میدانی علاقے ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور نے دھند کی سفید چادر اوڑھ لی ، شدید سردی اور دھند سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے، دھند کے باعث ایم ٹو، اورایم فور پنڈی بھٹیاں سے فصل آ باد تک، ایم تھری لاہور تا عبدالحکیم، لاہور سیالکوٹ اور موٹروےایم 3لاہورسےسمندری ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا، شہر کے خارجی و داخلی راستے بھی دھندلے پڑ گئے، دھند کے باعث کرم اللہ چوک سے خانقاہ ڈوگراں انٹر چینج تک سڑک بند کردی گئی۔ پنجاب کے دیگر شہروں مانگا منڈی ، پھول نگر اور جمبر پتوکی ، اوکاڑہ ، اقبال نگر ،چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں بھی شدید دھند ہے ۔ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 30میٹر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد تک پہنچ گیا، آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کرنے اور دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کردی، موٹروے پولیس کے مطابق شہری سفر شروع کرنےسے پہلے ہیلپ لائن 130سےمدد لیں۔ترجمان کاکہنا ہے کہ موٹروے روڈ یوزرز کی حفاظت کے لیے بند کی گئی ہے، موٹروے پولیس کے مطابق جیسے ہی دھند کم ہو گی ٹریفک کو کھول دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا
- 3 گھنٹے قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- ایک دن قبل

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- ایک دن قبل
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- ایک دن قبل

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- ایک دن قبل
بلوچستان: 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 58 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل




.jpg&w=3840&q=75)




