اپر کوہستان : خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ڈیم جانے والی گاڑی حادثے کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں اور غیر ملکیوں سمیت 13 افراد جاںبحق جبکہ 36 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

رپورٹ : شہزاد نوید
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد عارف یوسفزئی نے واقعے کے حوالے سے جی این این کو بتایا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کیا گیا ہے جبکہ حادثے کی نوعیت جاننے کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی کے انجن میں خرابی یا اس کے ساتھ ڈیم کے لئے بارود لے جانے والی گاڑی کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے جبکہ حتمی طور پر تفتیش مکمل ہونے تک کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے ۔
خیبر پختونخواہ کے ضلع اپر کوہستان کے پولیس حکام کے مطابق داسو ڈیم جانے والی گاڑی پر برسین لیبر کیمپ کے قریب حادثہ ہوا ہے جس میں ایف سی اہلکار، مقامی لوگ اور 8 چائنہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین جاںبحق جبکہ 36 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں بھی زیادہ تر سکیورٹی اہلکار اور غیرملکی ماہرین شامل ہیں ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعے کے فورا بعد ایک اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کوہستان روانہ کر دیا ہے ، جس میں حکومتی ترجمان کامران بنگش، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبرپختونخوا شامل ہیں کامران بنگش نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تفصیلات معاملے کی جانچ کے بعد جاری کئے جائیں گے ۔

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 3 دن قبل

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 2 دن قبل
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 دن قبل
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 3 دن قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 2 دن قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 2 دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 3 دن قبل
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 2 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- ایک دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
