پاکستان
آرمی چیف سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی جی ایچ کیو میں ملاقات
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیردفاع کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور افغانستان میں تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک افغان بارڈر کی صورتحال اور پاک تاجکستان دفاعی تعلقات میں اضافہ سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ن نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک تاجک تعلقات باہمی احترام ، ثقافت،مشترکہ عقائد ریجنل امن اور سلامتی پر مشترکہ نکتہ نظر کی بنیاد ہر قائم ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے علاقائی روابط کے حوالے سے تاجکستان کے کردار کو سراہا اور تاجک وزیر دفاع نے علاقائی امن، استحکام اور افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کو دہرایا۔
دنیا
لبنان : صہیونی فورسز کی جارحیت سے مزید 78 افراد شہید
صہیونی فورسز کی جنوبی بیروت میں گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں
اسرائیلی فورسز کے لبنان پر فضائی حملے جاری ہیں ، مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔
صہیونی فورسز کی جنوبی بیروت میں گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی،جبکہ اب تک 14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
موسم
اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر
لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے، پہلے پر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے۔
لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی،سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح1398ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1324 تک جا پہنچا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1210 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 850 ریکارڈ کیا گیا۔
بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ گرین لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیاہے اور سکولوں، کالجزاور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔
دوسری طرف سموگ کے باعث لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی، ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس انڈسٹری کے کام پر بندش ہوگی۔
دوسری طرف لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں 4 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، جبکہ 4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔
پاکستان
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے۔
الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔
رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔
-
ٹیکنالوجی 22 گھنٹے پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد