جی این این سوشل

پاکستان

نیب نے وزیرخزانہ کا بیان بے بنیاد،من گھڑت اورحقائق کے منافی قرار دیدیا

اسلام آباد: ‎ترجمان نیب نے وزیرخزانہ شوکت ترین کا بیان کہ" نیب کی وجہ سے بیوروکریسی ‏کام نہیں کررہی" کی تردید‎ ‎کردی اور وزیرخزانہ کا بیان بے بنیاد،من گھڑت اورحقائق کے منافی قرار دیدیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیب نے وزیرخزانہ کا بیان بے بنیاد،من گھڑت اورحقائق کے منافی قرار دیدیا
نیب نے وزیرخزانہ کا بیان بے بنیاد،من گھڑت اورحقائق کے منافی قرار دیدیا

تفصیلات کے مطابق ترجمان  قومی احتساب بیورو (نیب )نے   وزیرخزانہ شوکت ترین کا بیان کہ" نیب کی وجہ سے بیوروکریسی ‏کام نہیں کررہی" کی تردید‎ ‎کرتے ہوئے  ، وزیرخزانہ کا بیان بے بنیاد،من گھڑت اورحقائق کے منافی قرار دیدیا۔

نیب نے وضاحت کی ہے کہ  نیب کے اس وقت1273 ریفرنسزمعززاحتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں، ‎ ‎ریفرنسزکی مالیت تقریباَ 1300ارب روپے ہے ان میں سے بیوروکریسی کے خلاف ‏مقدمات نہ ہونے کے برابر ہیں ،اس کے باوجود تواتر کے ساتھ نیب کے خلاف پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے۔

ترجمان نیب‎ ‎کا کہنا ہے کہ ‎ ‎پروپیگنڈا کا مقصد نیب پرالزام تراشی اوربیوروکریسی کی حوصلہ شکنی کرنا مقصود ‏ہے، ‎‎ ‎بیوروکریسی کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،قومی احتساب بیورو بیوروکریسی کا نہ صرف احترام کرتا ہے بلکہ ان کی خدمات کو ‏قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے، چئیرمین نیب جاوید اقبال اعلی عدلیہ سمیت ملک کے مختلف اداروں میں اہم ذمہ داریاں ‏سر انجام دے چکے ہیں۔

 ترجمان نیب‎ ‎ نے مزید کہا کہ ‎ ‎چیئرمین نیب بیوروکریسی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،چیئرمین نیب نے2017 میں  منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد بیوروکریسی ‏سے خطاب کیا، نیب کا مذکورہ وزیر کو مشورہ ہے کہ وہ نیب آرڈیننس کا مکمل جائزہ لیں، نیب آرڈیننس کی منظوری معزز پارلیمنٹ نے دی ہے ، معزز سپریم کورٹ آف پاکستان اسفند یارولی کیس میں نیب آرڈیننس کا مکمل جائزہ لے ‏چکی ہے۔

پاکستان

ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ووٹنگ کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا ٹنے کا مقابلہ ہے۔

حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر ہیں۔

حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ان پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔3 ہزار800 پولیس افسر و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے، ان کے سینیٹر بننے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسحاق ڈار وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر بشکیک روانہ

وزیرِ خارجہ بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ لیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحاق ڈار  وزیر اعظم  کی خصوصی ہدایت پر بشکیک روانہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہو گئے۔

وزیرِ خارجہ اسحق ڈار بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلبہ کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیرِ خارجہ بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ لیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا تھا۔

بشکیک میں پاکستانی طلبہ مقامی شرپسندوں کے حملوں کے خوف سے گھروں اور ہاسٹلز میں محصور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، جان کربی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

وائٹ ہاؤس میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے غزہ کے لیے امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان کربی نے کہا کہ امریکہ رفاح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے۔ کربی نے امدادی قافلوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حماس کے ارکان کا تعاقب کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن رفاح میں ایسے حملے کے بغیر جو ہزاروں شہریوں کی موت کا باعث بنے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ حماس کیلئے غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مذاکرات کیلئے بہترین طریقہ ہے۔

امداد کے بارے میں کربی نے کہا کہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد کی لینڈنگ کا عمل بین الاقوامی ہم آہنگی سے کیا جاتا ہے۔ غزہ میں زمین پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امداد بھیجنے سے پہلے قبرص میں اس کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی امریکہ کی شدید مذمت کرتےہیں۔ امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کرتے ہیں جو جنگ کے بعد کے دور میں غزہ میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ 13 مغربی ممالک نے جمعہ کو تل ابیب پر زور دیا کہ وہ رفاح پر بڑے پیمانے پر حملے سے گریز کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll