شبلی فراز کی طبیعت ناساز، اوپن ہارٹ سرجری پر غور ، ڈاکٹروں کی 10 رکنی ٹیم تشکیل
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ کچھ اہم ٹیسٹ رپورٹس موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا، تاہم اوپن ہارٹ سرجری ایک ممکنہ آپشن کے طور پر زیر غور ہے

پشاور: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز دل کی تکلیف کے باعث پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں زیر علاج ہیں، جہاں ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل 10 رکنی ٹیم ان کا طبی معائنہ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
میڈیکل ذرائع کے مطابق ان کے دل کی ایک بڑی شریان پر ’مسلز بریج‘ موجود ہے، جس کے باعث خون کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور انہیں ہارٹ اٹیک کا خطرہ لاحق ہے۔ انہیں وقتاً فوقتاً سینے میں درد اور ہائی بلڈ پریشر کی شکایات بھی رہی ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ کچھ اہم ٹیسٹ رپورٹس موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا، تاہم اوپن ہارٹ سرجری ایک ممکنہ آپشن کے طور پر زیر غور ہے۔
اس حوالے سے شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کافی عرصے سے دل کی تکلیف تھی لیکن مناسب احتیاط نہیں کی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ نہ تو ادویات باقاعدگی سے لیں اور نہ ہی ذہنی دباؤ سے خود کو بچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھیں گے، اور عوام سے دعا کی اپیل بھی کی۔
واضح رہے کہ شبلی فراز کو دو روز قبل سینے میں شدید تکلیف کے بعد پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- ایک گھنٹہ قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 3 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 2 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 4 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 3 گھنٹے قبل