Advertisement
پاکستان

لورالائی سانحہ: 9 مقتول مسافروں کی لاشیں پنجاب پہنچا دی گئیں، تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانگی

انتظامیہ کے مطابق قتل کیے گئے تمام 9 مسافر پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی شناخت درج ذیل افراد کے طور پر کی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر جولائی 11 2025، 4:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لورالائی سانحہ: 9 مقتول مسافروں کی لاشیں پنجاب پہنچا دی گئیں، تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانگی

ڈیرہ غازی خان: لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے 9 مسافروں کی لاشیں بلوچستان پنجاب سرحد پر انتظامیہ نے وصول کر لیں، جس کے بعد انہیں آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں سرحدی مقام بواٹہ پر وصول کی گئیں، جہاں پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد چانڈیہ نے ان کا باضابطہ طور پر تحویل میں لیا۔

انتظامیہ کے مطابق قتل کیے گئے تمام 9 مسافر پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی شناخت درج ذیل افراد کے طور پر کی گئی ہے:

جابر اور عثمان: لودھراں کی تحصیل دُنیاپور سے تعلق محمد عرفان: ڈیرہ غازی خان ، صابر: گوجرانوالہ ، محمد آصف: مظفرگڑھ ، غلام سعید: خانیوال ، محمد جنید: لاہور ، محمد بلال: اٹک ، بلاول: گجرات سے ہے ۔ 

 

واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب پیش آیا، جب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کیا اور بعد ازاں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم کے مطابق واقعہ میں نشانہ بننے والے تمام افراد کو اغوا کے بعد قریبی پہاڑی علاقے میں لے جا کر گولی مار دی گئی۔

سانحہ پر ملک بھر میں غم و غصے کی فضا ہے، جبکہ سیکیورٹی ادارے دہشتگردوں کے تعاقب میں مصروف ہیں۔

Advertisement