محسن نقوی کی بحرینی وزیر داخلہ سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور بحرینی وزارت داخلہ میں رکھی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔


منامہ: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئےجہاں انہوں نے بحرینی ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے محسن نقوی کا شاندار استقبال کیا، بحرینی وزارت داخلہ ہیڈ کوارٹر منامہ فورٹ آمد پر وزیرداخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی اپنے بحرینی ہم منصب سے اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
دوران ملاقات دہشت گردی کے خاتمے کیلئےتعاون بڑھانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کےمابین علاقائی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور مشترکہ سیکیورٹی کمیٹی کے کام کو مؤثر بنانے پر گفتگو کی گئی۔
بحرینی وزیر داخلہ نے سیکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کی تعریف کی، شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے کہا کہ دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
دوسری جانب محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کیلئے تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور بحرینی وزارت داخلہ میں رکھی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
بحرین کے نائب وزیر داخلہ میجر جنرل عادل بن خلفیہ بن حماد، چیف آف پبلک سکیورٹی ، سینئر عسکری افسران ، بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب روف، ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور اعلی سفارتی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 9 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 12 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 10 گھنٹے قبل