ہم نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار نہیں کیا تھا،جب تک پوسٹ مارٹم نہ ہوجائے تب تک ہم میت کیسے لے سکتے تھے؟والد


لاہور:کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فیلٹ میں مردہ حالت میں پائے جانی والی اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے موقع پر ان کے والد پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیرا کی لاش کراچی سے ان کے بھائی اور بہنوئی لاہور لائے تھے جہاں گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔
اس موقع پر پہلی بار اداکارہ حمیرا کے والد منظر عام پر آئے، جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ انھوں نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا،حمیرا کے والد اصغر علی پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ قبرستان میں انھیں دیکھتے ہی صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
ایک صحافی کےلاش وصول نہ کرنے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار نہیں کیا تھا،ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک لاش کا پوسٹ مارٹم نہ ہوجائے تب تک ہم میت کیسے لے سکتے تھے؟
ڈاکٹر اصغر علی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کیسز میں پولیس سے لاش وصول کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے جس میں وقت لگتا ہے۔
حمیرا اصغر کی تدفین کے موقع پر ان کے والد سےایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ 9 مہینے سے بیٹی سے رابطے میں نہیں تھے ، اب جو پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی ہے اس پر کیا کہیں گے؟
صحافی کے سوال پر حمیرا اصغر کے والد کا کہنا تھا کہ’مجھے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں پتا، یہ ساری معلومات میرے بیٹے کو ہیں، میرے پاس اسمارٹ فون بھی نہیں، میں ایک سادہ سا فون رکھتا ہوں‘ ۔
صحافی کی جانب سے کیے گئے سوال کہ بیٹی کےقتل کے حوالے سے کوئی تحقیقات ہونی چاہیے ؟ پرانھوں نے آسمان کی جانب انگلی اُٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ بیٹی کے ساتھ جو ہوا اس کا حساب اللہ لے گا۔
اداکارہ حمیرا کے والد تدفین کے فوری بعد قبرستان سے چلے گئے اور میڈیا کے سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا۔
خیال رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 2018 سے کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں۔
اداکارہ کا ستمبر 2024 سے کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا اور مالک مکان نے بھی فلیٹ خالی کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 12 hours ago

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 hours ago

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 hours ago
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 hours ago

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 hours ago

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 hours ago

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 hours ago

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 hours ago

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 9 hours ago

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 9 hours ago

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 hours ago

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 hours ago