ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، ذمہ داری اٹھائی اور آگے بڑھنے کا عزم کیا،وزیر اعظم
اڑان پاکستان ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے، ماہرین کی مشاورت سے اس پروگرام کو حتمی شکل دینےمیں کئی ماہ لگے،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی،ہم نے ذمہ داری اٹھائی اور متحد ہوکر آگے بڑھنے کا عزم کیا۔
اڑان پاکستان سمر سکالرز کے لیے منتخب طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان سپرسٹارز کی کہکشاں سے بہت متاثر ہوا ہوں، اس پروگرام میں بہترین صلاحیتوں کے حامل نوجوان بہترین جامعات سے آئے ہیں۔
طلبا سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2023میں اکثریت کا خیال تھا کہ ملک خدانخواستہ دیوالیہ ہوجائےگا، مجھے یقین تھا کہ ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پائے، ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مؤثرحکومتی اقدامات سے اقتصادی شعبے میں اشاریے بہتر ہوئے ہیں، پالیسی ریٹ کم ہوکر 11 فیصد پر آگیا،پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے لوگ بینکوں سے پیسہ نکال کر سرمایہ کریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک، عوامی خدمت اور کارکردگی پر یقین رکھتا ہوں، عوامی خدمت کیلئے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہمارا فخر ہیں، کارکردگی نہ دکھانے والوں کو نہیں جانتا، کارکردگی کی بنیاد پر جانچ کا پیمانہ ہی نئی تبدیلی ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اڑان پاکستان ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے، ماہرین کی مشاورت سے اس پروگرام کو حتمی شکل دینےمیں کئی ماہ لگے،ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے، شرکا کو مختلف شعبوں، وزارتوں اور محکموں میں سیکھنےکاموقع ملےگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے کرپشن اور سفارش کلچر ختم کر کے میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا ہے، ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن نے حقیقت کا روپ دھار لیا، انفورسمنٹ سے صرف ایک شعبے میں محاصل 12 سے بڑھ کر 50 ارب روپے ہوگئےہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل آگے بڑھا رہے ہیں، ہم نے ذمہ داری اٹھائی اور متحد ہوکر آگے بڑھنے کا عزم کیا،ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 7 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 گھنٹے قبل



