پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گرفتاریوں کا کوئی امکان نہیں، ایسی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ صرف ارکانِ پارلیمنٹ لاہور جا رہے ہیں


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کا وطن واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے، اور وہ ضرور واپس آئیں گے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور علی امین گنڈاپور نے بھی اراکین سے ملاقات کی۔
کے پی ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم لاہور جا رہے ہیں جہاں پارٹی قیادت کے ساتھ ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اظہارِ رائے کا حق، جو آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت حاصل ہے، ہم سے چھینا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ عوام سے رابطہ رکھا جائے، ان کے مسائل سنے جائیں۔ ہمارا قافلہ محض بات چیت کے لیے لاہور جا رہا ہے، جہاں آج اور کل ملاقاتیں ہوں گی اور اس کے بعد واپسی ہوگی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گرفتاریوں کا کوئی امکان نہیں، ایسی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ صرف ارکانِ پارلیمنٹ لاہور جا رہے ہیں اور پنجاب کی قیادت سے بھی رابطہ ہے، وہ بھی پارلیمنٹیرینز ہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی ضرورت ہے، اور جمہوری عمل کو مستحکم کرنے کے لیے تمام قوتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 4 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل



