ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جلد ایک نئی سیاسی جماعت کا باقاعدہ اعلان کریں گے


لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جلد ایک نئی سیاسی جماعت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کا مشہور نعرہ "روٹی، کپڑا اور مکان" آج بھی زندہ ہے، تاہم وقت کے تقاضوں کے مطابق اب بجلی، گیس اور پانی بھی بنیادی ضرورت بن چکے ہیں۔ ان کی جماعت کا نیا نعرہ ہوگا: "جئے عوام"۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے الزام عائد کیا کہ زرداری گروپ نے ’جئے بھٹو‘ کو کرپشن سے جوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر کسانوں کی زمینوں پر قبضے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، حالانکہ پنجاب کے کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ وہ جماعتیں کہاں گئیں جو کسانوں کے حقوق کی بات کرتی تھیں؟ ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر سندھ کے کسان بھی پنجاب کی طرح آواز بلند کریں گے تو وہ سب اسلام آباد کی طرف مشترکہ مارچ کریں گے۔

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- 6 گھنٹے قبل

26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
- 6 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ ریلوے منصوبے اور علاقائی تعاون پر گفتگو
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 6 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
- 6 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 6 گھنٹے قبل