اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کے چند مخصوص افراد سے روابط تھے، جن کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین بھی جاری ہے


ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں تحقیقات نے نئی پیش رفت اختیار کرلی ہے۔ پولیس نے مرحومہ کے زیر استعمال موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔
تحقیقاتی حکام کے مطابق حمیرا اصغر کے قبضے میں تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور ایک لیپ ٹاپ موجود تھے۔ ان ڈیوائسز کے پاس ورڈز ان کی ذاتی ڈائری میں درج تھے، جن کی مدد سے پولیس نے تمام گیجٹس کو کھول کر اہم معلومات حاصل کی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ کیس کی تفتیش میں اب تک دو افراد کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید دو افراد کو طلب کیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق اداکارہ باقاعدگی سے جِم اور بیوٹی سیلون جاتی تھیں، اس لیے ان کے جم ٹرینر اور دیگر متعلقہ افراد سے بھی تحقیقات میں مدد لی جائے گی۔
مزید برآں، پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کے چند مخصوص افراد سے روابط تھے، جن کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین بھی جاری ہے تاکہ موت کے محرکات کو واضح کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کو کچھ روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا، بعد ازاں انہیں لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم
- 4 گھنٹے قبل

دیامر سیلاب: لاپتا افراد کی تلاش ختم، آپریشن اختتام پذیر ، غائبانہ نماز جنازہ ادا
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان ،پولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹس دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی
- 2 گھنٹے قبل
صارفین کے لیے اچھی خبر ،یوٹیوب میں انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے متاثر ایک نئے فیچر کا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
- 12 منٹ قبل

وزیر اعظم کا این ڈی ایم اے کو صوبوں کی فوری مدد کرنے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- 3 گھنٹے قبل

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- 2 گھنٹے قبل

پانچواں ٹیسٹ : بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دےدی ،سیر یز 2-2سے برابر
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
- 3 گھنٹے قبل