26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
ابھی یہ ابتدائی مرحلہ ہے، ڈیڈ لاک نہیں ہے،بات چیت جاری ہے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا معاملات آگےچلیں گے،اپوزیشن لیڈر


لاہور:پنجاب اسمبلی میں 26اراکین کی معطلی کےمعاملےپرسپیکرملک احمد خان سے اپوزیشن اراکین کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی معطلی کےمعاملےپرسپیکرسےملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان بھچرکا کہنا تھا کہ محمد احمد خان اور حکومتی اراکین سے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے لیکن آج کی ملاقات نیتجہ خیزنہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگلےدو،تین دن کےاندردوبارہ ملاقات ہوگی، معافی کا کسی نےنہیں کہا،یہ معاملہ ہماری پارٹی کےموقف کا ہے، دعا کریں کوئی اچھا نتیجہ نکل آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے26ممبران معطل اوران کوجرمانہ ہوا ہے، ہنگامہ آرائی دونوں اطراف سےہوئی، سپیکر پنجاب اسمبلی ہرمعاملےکودیکھ رہےہیں۔
اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ ابتدائی مرحلہ ہے، ڈیڈ لاک نہیں ہے،بات چیت جاری ہے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا معاملات آگےچلیں گے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ پنجاب اسمبلی مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ آج سپیکرکی سربراہی میں اپوزیشن سےمذاکرات جاری رہے، ابھی کچھ چیزیں فائنل نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نےبہت ساری باتوں سے اتفاق کیا ہے، پنجاب کےعوام چاہتے ہیں عزت اور وقار کے ساتھ اسمبلی کوچلنا چاہیے، اسمبلی میں ہلڑبازی، توڑپھوڑ، ماردھاڑ کلچر کو ختم کریں گے۔

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 6 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 4 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 28 منٹ قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 32 منٹ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 24 منٹ قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 4 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 3 گھنٹے قبل