لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سٹڈی گروپ نے تجرباتی بنیادوں پر مریضوں کو سٹیم سیل لگانے شروع کردیے ہیں ۔وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ سٹیم سیل پروفیسر شیخ ریاض الدین اور انکی ٹیم نے تیار کیے، تھراپی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ریسرچرز پر مشتمل ایک تحقیقی گروپ نے ایسے مریضوں پر سٹیم سیل تھراپی کا آغاز کردیا ہے جو کورونا ہو جانے کے بعد پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث سانس کے شدید مسائل کا شکار ہیں اور جنھیں مستقل مصنوعی آکسیجن پر رکھے جانے کی ضرورت ہے۔
بدھ کے روز سٹڈی گروپ کے اہم اجلاس کے بعد گروپ کے سربراہ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ یہ سٹیم سیل تھراپی تجرباتی بنیادوں پر کی جارہی ہے اور اب تک چھ مریضوں کو سٹیم سیل لگائے چاچکے ہیں۔ پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اب تک تھراپی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس تحقیق میں استعمال ہونے والے سٹیم سیل پروفیسر شیخ ریاض الدین اور انکی ٹیم نے تیار کیے ہیں۔ ہم یہ سٹیم سیل ان افراد کو لگا رہے ہیں جن کے پھیپھڑے کورونا کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کے حوالے سے ضابطے کی تمام کاروائیاں پوری کی گئی ہیں۔ کیونکہ یہ ایک ریسرچ سٹڈی ہے اس لیے مریضوں کو سٹیم سیل مفت لگا ئے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سٹیم سیل صرف انہی افراد کو لگائے جائیں گے جن کے پھیپھڑے کورونا کے بعد پوری طرح کام نہ کررہے ہوں اور انھیں مستقل مصنوعی طریقے سے آکسیجن لینے کی ضرورت ہو۔ سٹیم سیل تھراپی سے قبل مریضوں کی تحریری رضامندی لازمی ہوگی۔
پروفیسر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ اس سٹڈی میں شامل ہونے کے خواہشمند یو ایچ ایس میں کورونا ویکسین ٹرائل کے فوکل پرسن ڈاکٹر شہنور اظہر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں پروفیسر شیخ ریاض الدین، پروفیسر تنویر الاسلام، پروفیسر آفتاب محسن، ڈاکٹر عذرا محمود، ڈاکٹر نورین لطیف، ڈاکٹر حنا نبی احمد، ڈاکٹر عرفان ملک، ڈاکٹر شہنور اظہر اور ڈاکٹر محمد علی نے شرکت کی۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 21 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 17 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل






