انگلینڈ کی جانب سےبین اسٹوکس اور جوفرا آرچر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، برائڈن کارس نے 2 اور شعیب بشیر اور کرس ووکس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔


لندن: انگلینڈ نے بھارت کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد 22 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں نتیجہ آخری روز آخری سیشن میں نکلا جب انگلینڈ کے اسپنر شعیب بشیر نے محمد سراج کو آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو 22 رنز سے میچ جتوایا۔
سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے جوروٹ کی شاندار سینچری کی بدولت 387 رنز بنائے، جس میں بریڈن کرس اور جیمی اسمتھ نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔
جواب میں بھارت نے پہلی اننگز میں کے ایل راہل کی سینچری، رشبھ پنٹ اور جڈیجا کی نصف سینچریوں کی بدولت 387 رنز ہی بنائے۔
دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دیا تاہم بھارتی ٹیم 170 رنز ہی بناسکی اور میچ 22 رنز سے ہار گئی۔
پانچویں روز رشبھ پنت اور کے ایل راہول نے 58 رنز 4 وکٹ کے نقصان پر کھیل کی شروعات کی تو جیت کے لیے بھارت کو 135 رنز اور انگلینڈ کو 6 وکٹیں درکار تھیں۔
رشبھ پنت 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، جس کے کچھ ہی دیر بعد کے ایل راہول بھی 39 رنز پر پویلین لوٹ گئے،جبکہ رویندرا جڈیجا کی مزاحمت چائے کے وقفے کے بعد تک جاری رہی تاہم وہ ٹیم انڈیا کو ناقابلِ شکست 61 رنز کے باوجود فتح سے ہمکنار نہ کر پائے۔
واشنگٹن سندر کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے، نتیش کمار ریڈی 13 رنز بناسکے،جبکہ جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے بالترتیب 54 گیندوں پر 5 اور 30 گیندوں پر 4 رنز اسکور کر کے رویندرا جڈیجا کے ساتھ نویں اور دسویں وکٹ کی شراکت میں خوب مزاحمت کی لیکن فتح سے 22 رنز پہلے مزاحمت دم توڑ گئی۔
دوسری طرف انگلینڈ کی جانب سے کپتان بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، برائڈن کارس نے 2 اور شعیب بشیر اور کرس ووکس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

طالبان حکومت کا پاکستانی بائیکرز کا پرتپاک خیرمقدم، کابل میں خصوصی تقریب
- 7 hours ago

آئرلینڈ ویمنز کی پاکستان پر 11 رنز سے فتح
- an hour ago

بلوچستان کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
- an hour ago

پشاور ہائی کورٹ سے زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
- 7 hours ago

علیمہ خان کا دعویٰ: پولیس والے خود کہہ رہے تھے کہ وہ بانی کے ساتھ ہیں
- 6 hours ago

"معافی مانگیں تو معافی ممکن ہے ، عمران خان کو مشروط ریلیف کی پیشکش
- 42 minutes ago

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک
- 3 hours ago

اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی، ضلعی انتظامیہ متحرک
- an hour ago

اعظم نذیر تارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی نئی پیشکش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل
- 7 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
پولیس انتظار کرتی رہی مگر کوئی احتجاجی نہیں آیا ، وزیر اعلی ٰ پنجاب
- an hour ago

امریکا نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف اور نئی تجارتی پابندیاں عائد کر دیں
- an hour ago

صحافیوں پر پر تشدد واقعات کی غیر مشروط معذرت کر تاہوں ، عطاتاررڑ
- 5 hours ago