لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے مقابلے 12 سے 29 جولائی تک ہوں گے


کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی ہوگئی۔ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے مقابلے 12 سے 29 جولائی تک ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے 3 سال قبل مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ مرد و خواتین کرکٹ مقابلوں میں 6، 6 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ایونٹ کی افتتاحی تقریب 14 جبکہ اختتامی تقریب 30 جولائی کو ہوگی۔
اولمپکس انتظامیہ کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس سے ٹھیک تین برس قبل اولمپک مقابلوں کے شیڈول کی رونمائی کی گئی، کرکٹ مقابلے دو مراحل میں ہوں گے، پہلا مرحلہ 12 سے 18 جولائی جبکہ دوسرا مرحلہ 22 سے 28 جولائی تک ہوگا۔کرکٹ مقابلوں کا فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا، مینز اور ویمن کے مقابلوں کی ترتیب کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا۔
رپورٹ کے مطابق اولمپکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام میچز پامونا کے فیئر گراؤنڈز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
اولمپکس انتظامیہ کے مطابق کرکٹ کی اولمپکس میں 128 سال بعد واپسی ہوگی، آئی سی سی 17 سے 20 جولائی سنگاپور اجلاس میں کوالیفکیشن کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی، ٹیموں کی شمولیت ممکنہ طور پر آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر ہوگی۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل




