دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ سیز فائر پرعمل درآمد کے لیے پرعزم ہے،اسحاق ڈار


تیانجن: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کودرپیش چیلنجزمیں ایس سی اوکی اہمیت بڑھ گئی ہے، ایس سی او خطے میں امن کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے جب کہ پاکستان طویل مدتی تنازعات کےپرامن حل کا حامی ہے۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا،پاکستان جارحیت کے خلاف اور عدم مداخلت کا حامی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ سیز فائر پرعمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔
اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت اور امریکی حملے کی مذمت کرتے ہیں، غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر بھی شدید تشویش ہے۔ اور عالمی برادری کو غزہ کی صورتحال پر کردار ادا کرنا چاہیے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لے، پاکستان فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حل کا حامی ہے،اور متنازعہ علاقوں کی حیثیت تبدیل کرنے کی یکطرفہ کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، اور دہشتگردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ اس سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 8 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 4 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 5 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 3 گھنٹے قبل