جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
پاکستان اور چین ہر میدان میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،ساحر شمشاد مرزا


اسلام آباد: : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، میڈیا نمائندگان، کاروباری شخصیات اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی، جو پاک چین دوستی میں وسیع حمایت کی علامت ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے چینی عوام، عسکری قیادت اور پیپلز لبریشن آرمی کے تمام رینکس کو دلی مبارکباد پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین کی غیر معمولی ترقی اور تیز رفتار جدیدیت میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو سراہا، جس نے عوامی جمہوریہ چین کو امن، استحکام اور خوشحالی کا ایک اہم ستون بنا دیا ہے۔
اپنے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور چین کے درمیان آہنی بھائی چارے اور دیرینہ تعلقات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہر میدان میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر تعاون کو آگے بڑھانے، دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور علاقائی ہم آہنگی و ترقی کے فروغ کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ چین آج کے دور میں علاقائی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کا مضبوط ستون بن چکا ہے۔

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 9 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 12 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 9 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 11 گھنٹے قبل