عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
وزیر خزانہ کی زیر صدارت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش اور وی ایس ایس پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہنگائی سے ستائی عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ کر تے ہوئے ملک بھرمیں قائم تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش اور وی ایس ایس پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا،جس میںکمیٹی نے دیے گئے اہداف کی روشنی میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی۔
اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق یو ایس سی کی تمام سرگرمیاں 31 جولائی 2025 تک بند کر دی جائیں گی۔
اجلاس میں یو ایس سی ملازمین کے لیے ایک منصفانہ اور مالی طور پر قابلِ عمل رضاکارانہ علیحدگی اسکیم (وی ایس ایس) کی تشکیل پر تفصیلی گفتگو کی گئی،اور مجوزہ اسکیم کے مختلف پہلوؤں جیسے اندازاً حجم، مالی اثرات، قانونی اور انتظامی نکات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دوران اجلاس کمیٹی نے تجویز دی کہ یو ایس سی کے آپریشنز سے متعلق نجکاری یا اثاثہ جات کی فروخت کے امکانات اور ساخت کا جائزہ لینے کے لیے نجکاری کمیشن سے مشاورت کی جائے۔
اجلاس میں چیئرمین نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکریٹری کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی، جس میں وزارتِ خزانہ اور وزارتِ صنعت و پیداوار کے نمائندگان شامل ہوں گے۔
یہ ذیلی کمیٹی مجوزہ وی ایس ایس کی قانونی، عملی، مالیاتی ساخت اور حجم کا جائزہ لے کر رواں ہفتے کے آخر تک رپورٹ پیش کرے گی، یہ رپورٹ مرکزی کمیٹی کو حتمی سفارشات مرتب کرنے میں معاونت دے گی، جو مقررہ اہداف کے مطابق وزیرِ اعظم کو پیش کی جائیں گی۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 11 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 12 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 12 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 12 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 13 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 12 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 9 hours ago






.jpg&w=3840&q=75)
