Advertisement
پاکستان

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا

شہید کو وطن کے لیے جان قربان کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں، افواج پاکستان کی انسداد دہشتگردی کے لیے لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انوار الحق

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 دن قبل پر جولائی 17 2025، 5:42 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا

مظفر آباد: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میجر رب نواز شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر مظفرآباد کے خورشید حسن خورشید گراؤنڈ میں ادا کی گئی، وزیراعظم آزادکشمیر نے میجر رب نواز شہید کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔  

اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے میجر رب نواز شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا،انہوں نے میجر رب نواز شہید  کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا، کہا کہ میجر رب نواز شہید پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مزید کہا کہ شہید کو وطن کے لیے جان قربان کرنے پر سلام  پیش کرتے ہیں، مسلح افواج پاکستان کی انسداد دہشتگردی کے لیے لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ 

میجر رب نواز شہید کے نماز جنازہ میں سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر حکومتی وزرااور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ 

Advertisement
وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے

  • ایک گھنٹہ قبل
 آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن  نے تصدیق کر دی

 آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن  نے تصدیق کر دی

  • 6 گھنٹے قبل
کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری

  • 3 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

  • 4 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا

  • 5 گھنٹے قبل
ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران   تبدیل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز

  • 2 گھنٹے قبل
غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق

  • 4 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا صوبے میں   صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ

  • 2 گھنٹے قبل
پی سی بی  : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت

  • 6 گھنٹے قبل
عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر

  • ایک گھنٹہ قبل
پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement