موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکے لیےتمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں،وزیراعظم
این ڈی ایم اے کو مزید سازو سامان کی فراہمی کے لیے تیار ہوں، اور مل کر اگلے سال کی بھر پور تیاری کرنی چاہیے،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے،جس سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر مستقبل کے لیے پلان بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملک بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بھی بریف کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں موسم میں معمول سے 30 سے 40 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور نکاسِ آب کے لیے آپریشن جاری ہے، تاہم اس عمل میں کچھ وقت لگے گا۔
این ڈی ایم اے کے دورے میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ابھی سے تیاری کرنا ہوگی اور مسائل کو حل کرنا ہوگا، این ڈی ایم اے کا چند ہفتے کے دوران یہ دوسرا دورہ ہے، ہر دورے میں بہترین بریفنگ دی جاتی ہے۔
اپنے بیان میںوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم اے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کی جا رہی ہے، اسلام آباد، لاہور اور چکوال میں بہت بارش ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بہت زیادہ بارشیں ہوئیں ہیں اس دوران پنجاب حکومت اچھا کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی حکومت بارش سے نقصانات کا ازالہ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام وزرائے اعلیٰ نے اس صورتحال کا بہتر مقابلہ کیا ہے، اور ابھی سے آئندہ کی صورتحال کی تیاری کرنی ہے، این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے۔
شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم اے کو مزید سازو سامان کی فراہمی کے لیے تیار ہوں، اور مل کر اگلے سال کی بھر پور تیاری کرنی چاہیے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جانی و مالی نقصان پر افسوس ہوا، تاہم آئندہ کے لیے وزیر منصوبہ بندی اور وزیر موسمیاتی تبدیلی مربوط پلان بنائیں۔ جبکہ بہترین طریقے سے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے اسے مزید بہتر بنائیں۔

پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب،نیتن یاہوکاآپریشن سیندور کے دوران بھارت کی مدد کا اعتراف
- 2 گھنٹے قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 13 گھنٹے قبل

بنوں : ایف سی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا ڈرون حملہ،ایک اہلکار شہید،3زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 خطرناک دہشتگر دہلاک
- 11 منٹ قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 13 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 13 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ آج آذربائیجان اورآرمینیا کے تاریخی امن معاہدے کی میزبانی کرینگے
- 2 گھنٹے قبل

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں ایک اور ترقی، چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل متعارف
- 5 منٹ قبل

اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کی منظوری دے دی،شہریوں کو انخلا کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر ،ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 46 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

میجر طفیل محمد شہید نشان حیدرکا 67 واں یوم شہادت،صدر ،وزیر اعظم وعسکری قیادت کا خراج عقیدت
- 2 گھنٹے قبل