Advertisement

کراچی :پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے 3 ڈاکوؤں گرفتار

گرفتار ڈاکو پولیس بن کر خاص طور پر غیر ملکی شہریوں کو چیکنگ کے بہانے لوٹتے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Jul 18th 2025, 9:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی :پولیس  وردی میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے 3 ڈاکوؤں  گرفتار

کراچی میں پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار کے مطابق شاہراہ فیصل پولیس نے گلشن جمال سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والے خطرناک گینگ کے 3ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار ڈاکو پولیس بن کر خاص طور پر غیر ملکی شہریوں کو چیکنگ کے بہانے لوٹتے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی جاوید،حسین محمد ایرانی شہری جبکہ ملزم ارسلان پاکستانی ہے، ملزمان کا فرار ساتھی حسن بھی ایرانی ہے۔ گرفتار ملزمان کشتی کے ذریعے تہران سے بلوچستان کے ساحل پر اترتے اور پھر کراچی آتے تھے۔ملزمان اس سے قبل اسلام آباد میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

گرفتار ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں فروری کے مہینے میں پولیس والے بن کرغیر ملکی انگریز سے تلاشی کے بہانے 1 ہزار ڈالر لوٹے۔ پھر مارچ کے مہینے میں راشد منہاس روڈ پر پولیس والا بن کر شہری سے 90ہزار لوٹے۔

ایرانی گینگ نے کلفٹن ہائپر اسٹار کے پاس پولیس والا بن کر 3غیر ملکی انگریزوں کو لوٹا۔غیر ملکیوں کے پاس 7500 ڈالر تھے۔

اس کے علاوہ ملزمان نے سہراب گوٹھ،صفورا چورنگی،ڈرگ روڈ،طارق روڈ،حیدری کے پاس پولیس اہلکاربن کر درجنوں شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹے۔

Advertisement
مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت

  • 4 گھنٹے قبل
ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا

  • 6 گھنٹے قبل
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی

  • 6 گھنٹے قبل
لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا

  • 5 گھنٹے قبل
تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست

  • ایک گھنٹہ قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا

سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد  ملنے کا امکان

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان

  • 8 گھنٹے قبل
صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری

  • 8 گھنٹے قبل
پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری

  • 4 گھنٹے قبل
امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement