کرکٹرعماد وسیم اور اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان ازدواجی مسائل ،سوشل میڈیا پرمختلف افواہیں سرگرم
اہلیہ ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام کی بائیو سے عماد وسیم کی اہلیہ کا ذکر اوران کے ساتھ تمام تصاویر ہٹا دی۔


ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اس بار کرکٹ کی بجائے اپنی ازدواجی زندگی کے باعث خبروں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کےنا خوشگور ازدواجی تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس کی وجہ کرکٹر کی مبینہ بے وفائی بتائی جا رہی ہے۔
حال ہی میں ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے زایان کی پیدائش کا اعلان ایک معنیٰ خیز اور جذباتی پیغام کے ساتھ کیا، جس میں انہوں نے عماد وسیم کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا۔
انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں نے تمہیں 9 ماہ تک تن تنہا اپنی کوکھ میں رکھا، اللہ مجھے آگے کے سفر کیلئے مزید طاقت دے، زایان۔
یہ پیغام ان کے قریبی عزیز و اقارب نے ری پوسٹ کرتے ہوئے ان کی ہمت کی داد دی اور انہیں مزید طاقت ملنے کی دعا دی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ثانیہ نے اپنی انسٹاگرام بایو سے "عماد وسیم کی اہلیہ" کا ذکر ہٹا دیا ہے۔
مزید یہ کہ انہوں نے عماد وسیم کے ساتھ اپنی تمام تصاویر بھی انسٹاگرام سے ہٹا دی ہیں۔ البتہ، عماد وسیم کے اکاؤنٹ پر دونوں کی تصاویر اب بھی موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو فالو بھی کر رہے ہیں۔
صارفین نے ان تبدیلیوں کو تعلقات میں دراڑ کا واضح اشارہ قرار دیا ہےان کا دعویٰ ہے کہ علیحدگی کی وجہ عماد وسیم کا معروف ماڈل اور انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ مبینہ تعلق ہے۔ سوشل میڈیا پر عماد وسیم کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لندن میں ایک خاتون کے ساتھ چہل قدمی کرتے نظر آتے ہیں۔
صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہیں، اگرچہ ویڈیو میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں۔ تاہم دونوں کی جانب سے اب تک ان افواہوں کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
ان افواہوں کے بعد سوشل میڈیا پر عماد وسیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے انہیں بے وفا قرار دیتے ہوئے کہا کہ حاملہ اہلیہ کے ساتھ بے وفائی کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے۔ کسی نے لکھا کہ ’’عماد وسیم بھی شعیب ملک کے نقش قدم پر چل رہے ہیں‘‘، تو کسی نے کہا ’’پہلے ثانیہ مرزا، اب ثانیہ اشفاق، اللہ ایسے مردوں کو ہدایت دے‘‘۔
جبکہ دوسری جانب ماڈل اور انفلوئنسر نائلہ راجہ نے ان خبروں کوبے بنیاد قرار دیا ہے۔ انھوں نے اپنے انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ عماد وسیم سے عماد وسیم سے ملاقات کی تصویر خود اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور یہ ویڈیو غلط طریقے سے بنائی گئی ہے اور اس میں دیگر لوگوں کو نہیں دکھایا گیا جو ان کے ساتھ موجود تھے۔
نائلہ راجہ کے مطابق ان کی ملاقات عماد وسیم سے اتفاقاً ہوئی تھی، اس کے پیچھے کوئی اور مقصد نہیں تھا، ساتھ ہی انہوں نے ان کو اس معاملے سے دور رکھنے کی بھی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب عماد وسیم پر کسی غیراخلاقی تعلق کا الزام لگا ہو، اس سے قبل بھی ان کا ایک افغان لڑکی کے ساتھ معاشقہ خبروں کی زینت بن چکا ہے اور دونوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

سینیٹ اجلاس: انسداد دہشت گردی اور پیٹرولیم ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ
- 3 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر،وزیر اطلاعات اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی مون سون بارشوں سے متعلق بریفنگ
- 3 گھنٹے قبل

کراچی : موسلا دھار بارش سےٹریفک کا نظام درہم برہم، پانی گھروں میں داخل، بجلی سپلائی معطل
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں صبح سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری، مختلف علاقوں میں پانی جمع
- 32 منٹ قبل

شہر قائد میں چند گھنٹوں کی بارش نے ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی
- 3 گھنٹے قبل

ڈی چوک احتجاج کیس: عدالت نے مزید چار پی ٹی آئی کارکنوں کو سزاسنادی
- 3 گھنٹے قبل

ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، تمام جماعتوں کو بات چیت کرنی چاہیے ، رانا ثنا اللہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کرکٹ بورڈ نےایشیا کپ 2025 کےلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ہے، دولت مشترکہ کی معاونت ناگزیر ہے،اسحاق دار
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ طاس معاہدہ 24 کروڑ عوام کے تحفظ سے جڑا ہے، یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا،اسحاق ڈار
- 2 گھنٹے قبل
مہاراشٹرا میں شدید بارشوں سے 7 افراد ہلاک، ممبئی میں صورتحال خراب
- 8 منٹ قبل