وارنر اپنی فیملی کے ہمراہ تعطیلات گزارنے کے لیے کوسٹا ریکا میں موجود تھے

ایمی ایوارڈ یافتہ 54 سالہ امریکی اداکار میلکم جمال وارنر کوسٹا ریکا کے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ذرائع نے خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کو تصدیق کی کہ میلکم جمال وارنر، جنہوں نے 1980 کی دہائی کے مشہور ٹی وی شو ’دی کاسبی شو‘ میں بیل کاسبی کے بیٹے تھیو کا کردار ادا کیا تھا، پیر کے روز کوسٹا ریکا میں سمندر میں نہاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وارنر اپنی فیملی کے ہمراہ تعطیلات گزارنے کے لیے کوسٹا ریکا میں موجود تھے۔
وسطی امریکا کے اس ملک کے عدالتی تحقیقاتی ادارے (او آئی جے) نے تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی شہری جس کا آخری نام وارنر ہے، سمندر کی خطرناک لہر میں بہہ جانے کے باعث ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔
ریڈ کراس کے لائف گارڈز نے جائے وقوعہ پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی، تاہم اداکار کے نمائندوں نے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
میلکم جمال وارنر 18 اگست 1970 کو نیو جرسی میں پیدا ہوئے اور ان کا نام مشہور سول رائٹس لیڈر میلکم ایکس اور جَیَز موسیقار احمد جمال کے نام پر رکھا گیا تھا، ان کی والدہ پامیلا ہی ان کی منیجر تھیں۔

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- 3 دن قبل

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- ایک دن قبل

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 4 دن قبل

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- 3 دن قبل

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان
- ایک دن قبل

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- 3 دن قبل

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- ایک دن قبل

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- 3 دن قبل

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب
- ایک دن قبل






