تیسرا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے ہرا دیا،سیریز 2-1 سے بنگال ٹائیگرز کے نام
بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین ناٹ آؤٹ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔


ڈھاکا: تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 74 رنز سے شکست دیدی ،جبکہ بنگال ٹائیگرز نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 104 رنز بنا سکی۔
بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین ناٹ آؤٹ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مہدی حسن میراز 10، محمد نعیم 10، نسُم احمد 9، کپتان لٹن داس 8، تسکین احمد 7، شریف الاسلام 7، شمیم حسین 5، جاکر علی 1 جبکہ مہدی حسن اور تنزید حسن 0، 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالی ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 63 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 21، محمد حارث نے 5، حسن نواز نے 33، حسین طلعت نے ایک ، محمد نواز نے 27 اور فہیم اشرف نے 4 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان سلمان علی آغا 12 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، نسُم احمد نے 2 جبکہ محمد سیف الدین اور شریف الاسلام نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ میزبان ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز کو دو ایک سے اپنے نام کرلیا ہے۔

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 13 hours ago

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 12 hours ago

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 13 hours ago

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 14 hours ago

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 12 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 12 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 12 hours ago

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 14 hours ago

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 14 hours ago

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 13 hours ago

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 12 hours ago

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 10 hours ago